0
Monday 5 Jul 2021 22:25

لیہ، بارات سے واپس آنیوالی کار کو حادثہ، دو افراد جاں بحق، دلہا، دلہن سمیت چار زخمی

لیہ، بارات سے واپس آنیوالی کار کو حادثہ، دو افراد جاں بحق، دلہا، دلہن سمیت چار زخمی
اسلام ٹائمز۔ ضلع لیہ کے علاقہ چوک اعظم میں سیالکوٹ سے واپس آنے والی بارات کی کار کو ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کے باعث ڈرائیور اور ایک خاتون جاں بحق جبکہ دلہا اور دلہن سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بارات سیالکوٹ سے واپس آرہی تھی کہ چوک اعظم میں کار ٹریکڑ ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی، حادثہ کے باعث کار میں سوار ڈرائیور اور دلہا کی ساس جاں بحق جبکہ دلہن اور دلہا سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ بارات سیالکوٹ سے واپس لیہ اپنے گاوں چک نمبر 155 آرہی تھی، افسوسناک حادثہ کے باعث شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔
خبر کا کوڈ : 941738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش