0
Tuesday 6 Jul 2021 01:11

عیدالاضحٰی سے قبل ہی ٹماٹر، لیموں، پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

عیدالاضحٰی سے قبل ہی ٹماٹر، لیموں، پیاز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
اسلام ٹائمز۔ عیدِ قربان كی آمد کے ساتھ ہی ٹماٹر، ادرک، لیموں، پیاز، سبز مرچ اور دیگر اشیاكی قیمتیں بھی آسمان پر پہنچ گئیں ہیں۔ ٹماٹر جو 100 روپے كے 5 كلو تھے یک دم 100 روپے كے كلو تك پہنچ گئے جب كہ روزانہ تاجروں سے 10 20 روپے لیكر ریٹ لسٹ تھما دی جاتی ہے مگر نہ اسكو اویزاں كیا جاتا ہے اور نہ ہی ریٹ لسٹ كے مطابق اشیاءخوردونو ش سبزی فروٹ فروخت كیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے نزدیک آتے ہی جانوروں كے ساتھ ساتھ ٹماٹر، ادرک، لیموں، پیاز، سبز مرچ اور دیگر اشیا كی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں كرنے لگی ہیں۔

چند دن قبل تک 100 روپے كے 5 كلو ملنے والے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 5 گنا اضافے کے بعد یک دم 100 روپے فی كلو تک پہنچ گئی ہے۔ جب کہ ادرک، لیموں، پیاز اور سبز مرچ کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 941787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش