0
Tuesday 6 Jul 2021 19:56

سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرے میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی

سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معاشرے میں خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا جن بے قابو ہو چکا ہے، اس کے مثبت نتائج سے زیادہ منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس کی جو مرضی وہ سوشل میڈیا پر نشر کر دیتا ہے، خاص طور پر مذہب اور عقائد کے معاملات کو سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت اختلافی انداز میں نشر کرکے لوگوں کو فرقہ واریت کے راستے پر ڈالا جا رہا ہے۔ العارف اکیڈمی کراچی میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے ہمارے معاشرے میں عدم برداشت اور خرابیاں پیدا ہو رہی ہیں اور نفرتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر حکمرانوں کو اس طرف توجہ دینے کی فرصت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے درمیان فتنہ و فساد ایجاد کرنے والے بالکل آزاد ہیں اور ملک دشمن طاقتوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ صورتحال بند دروازے تک پہنچ جائے، سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا پڑے گا اور شرپسندی کی سوچ کے خاتمے کیلئے محبت اور رواداری کو فروغ دینا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 941936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش