0
Wednesday 24 Aug 2011 20:26

دھمکیاں ‌مل رہی ہیں‌، کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف ہونگے، راجہ ریاض

دھمکیاں ‌مل رہی ہیں‌، کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف ہونگے، راجہ ریاض
لاہور:اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے الزام عائد کیا وزیراعلٰی پنجاب کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں اور اگر انکی جان کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شہباز شریف ہوں گے۔ پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ضدی بچہ کہنے اور تخت لاہور پر تنقید خادم اعلٰی سے برداشت نہیں ہو رہی۔ اس ضمن میں ملنے والی دھمکیوں پر مناسب فورم پر آگاہ کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے نواز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نئے انتخابات کا مطالبہ درست نہیں اور نہ ہی وزیراعظم کے استعفی کے حوالے سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بیان میں کوئی وزن ہے امن و امان وزیراعظم نہیں صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے سندھ حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، آئندہ چند روز میں کراچی میں صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ راجہ ریاض نے دس صوبائی محکموں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے سوالنامہ بھی جاری کیا۔
خبر کا کوڈ : 94238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش