0
Friday 9 Jul 2021 20:02

جی سی یونیورسٹی کے مین کیمپس میں جامع مسجد کی تعمیر کا فیصلہ

جی سی یونیورسٹی کے مین کیمپس میں جامع مسجد کی تعمیر کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے مین کیمپس میں جامع مسجد کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے، یونیورسٹی سٹاف اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے مسجد کے لیے 35 لاکھ روپے عطیہ جمع ہو گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے طلباء اور تمام سٹاف اور فیکلٹی ممبران کو اس کارخیر میں شرکت کی دعوت دی۔مسجد کی تعمیر کا فیصلہ ہفتہ وار درس قرآن کے سیشن میں ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے مسجد کی تعمیر کیلئے پہلا عطیہ دیا۔ بعدازاں رجسٹرار، خزانچی، ڈین اور کیمپس انجینئر سمیت فیکلٹی اور سٹاف ممبران نے عطیات کا اعلان کیا۔

وائس چانسلر نے بتایا کہ جامع مسجد کے تعمیر کے لیے 100 ملین روپے کی رقم درکار ہے، امید ہے یہ رقم جی سی یونیورسٹی کے طلباء، فیکلٹی اور سٹاف ممبر ہی عطیہ کردیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز آج سے کیا ہے، چند لوگوں کی پہلی میٹنگ میں 35 لاکھ روپے اکٹھے ہو گئے، اُمید ہے دسمبر تک مسجد کی تعمیر کیلئے رقم اکٹھی ہو جائے گی۔ وائس چانسلر نے طلباء اور تمام سٹاف اور فیکلٹی ممبران کو اس کارخیر میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر پروفیسر اصغر زیدی نے اسلام میں مسجد کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ جی سی یو میں اس وقت 15 ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں جبکہ دو ہزار اساتذہ اور سٹاف ممبران بھی ہیں، بڑی جامع مسجد یونیورسٹی کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 942487
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش