0
Monday 19 Jul 2021 18:40

کراچی، مرکزی تنظیم عزا کے وفد کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

کراچی، مرکزی تنظیم عزا کے وفد کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم عزاء کے اعلیٰ سطحی وفد نے سینیئر رہنماء شمس الحسن شمسی اور ثروت حسین رضوی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹریٹ میں رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر  صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن، ڈویژنل سیکرٹری جنرل مولانا محمد صادق جعفری اور کراچی ڈویژن کے مولانا ملک غلام عباس، مولانا محمد رضا جعفری، عسکری رضوی، زین رضوی سمیت دیگر رہنماء موجود تھے۔ مرکزی تنظیم عزاء کے وفد میں قائم مقام صدر شہزاد رضوی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سبط رضا، آصف اعجاز، خاور عباس، حسن مجتبیٰ، اظہار حسین، عرفان حیدر، عزم حیدر اور سید رضی حیدر رضوی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران موجودہ قومی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور ملت جعفریہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 944241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش