0
Friday 23 Jul 2021 21:02

کوئٹہ، ایم سی بی ایم سی کا عید کے دن ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ

کوئٹہ، ایم سی بی ایم سی کا عید کے دن ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ بولان میڈیکل کمپلکس کوئٹہ کے ایم سی ڈاکٹر عبدالرشید جمالی نے عید کے تیسرے دن کوویڈ نائنٹین کے آئی سی یو، شعبہ نسواں، ویکسینیشن سینٹر، شعبہ سی ایس ڈی اور شعبہ حادثات کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کے مسائل دریافت کئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے موجودہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل جیسے اہم شعبے کو عید کے دنوں بھی کسی بھی ناخوشگوار حادثے کیلئے تیار رہنا چاہیئے، ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کی خدمت کو ترجیح دیں۔
خبر کا کوڈ : 944756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش