0
Wednesday 28 Jul 2021 12:02

اپوزیشن شفاف انتخابی عمل چاہتی ہے تو اصلاحات پر بات کرے، چودھری سرور

اپوزیشن شفاف انتخابی عمل چاہتی ہے تو اصلاحات پر بات کرے، چودھری سرور
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے ملاقات کی۔ چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا حکومتی مقصد انتخابات کو صاف اور شفاف بنانا ہے۔ گورنر ہاوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو مرضی کر لے وہ وزیراعظم عمران خان کو دباؤ میں نہیں لا سکتی۔ مخالفین کے کسی احتجاج اور دھرنے سے حکومت خوفزدہ ہونیوالی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے سوا ہر کوئی ملکی معاشی ترقی اور استحکام کا اعتراف کر رہا ہے۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کی مخالفت کرکے اپوزیشن دھاندلی کی حمایت کریگی۔ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو میں نہ مانوں کی ضد چھوڑ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن شفاف انتخابی عمل چاہتی ہے تو انتخابی اصلاحات پر بات کرے۔ ہم چاہتے ہیں آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر کوئی بھی انگلی نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین جتنی مرضی آل پارٹیز کانفرنس بلا لیں الیکشن اپنے وقت پر ہی ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 945538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش