0
Thursday 29 Jul 2021 11:32

پاکستان میں صرف دیانتداری کی سیاست چلے گی، گورنر پنجاب

پاکستان میں صرف دیانتداری کی سیاست چلے گی، گورنر پنجاب
اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی ورکرز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپوزیشن کے بیانیہ نہیں، حکومتی بیانیہ کیساتھ متحد کھڑے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پہلی بار اقتدار کو نہیں بلکہ ملک و قوم کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر کام ہو رہا ہے، ان شاء اللہ وزیراعظم عمران خان مدینہ کی ریاست کے قیام کے مشن میں کامیاب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے کی جیت ہے اور پاکستان میں صرف شفافیت اور دیانتداری کی ہی سیاست چلے گی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے باوجود پاکستان معاشی خوشحالی کی جانب گامزن ہوچکا ہے، تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، عوام تحریک انصاف کی قیادت اور پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو بھی پتہ چل چکا ہے کہ الیکشن اب 2023ء میں ہی ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 945713
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش