0
Thursday 29 Jul 2021 16:22

عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں سندھ کے دورے کا امکان

عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں سندھ کے دورے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا اگست کے پہلے ہفتے میں صوبہ سندھ کے دورے کا امکان ہے۔ وزیراعظم مٹھی، بدین سمیت اندرون سندھ شہروں کا دورہ کریں گے اور جلسوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سندھ میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، اہم سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات کی تحریک انصاف میں شمولیت متوقع ہے۔ جلسوں کا حتمی شیڈول سندھ اسٹریٹجی کمیٹی اجلاس میں پیش ہوگا، معاون خصوصی ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم کے دورے سے متعلق ٹاسک دے دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 945766
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش