0
Thursday 29 Jul 2021 21:02

جارح فورسز کو "شبوہ" سے نکال باہر کرنے کیلئے انصاراللہ و مقامی قبائل میں عنقریب معاہدہ طے پا جائیگا، عرب میڈیا

جارح فورسز کو "شبوہ" سے نکال باہر کرنے کیلئے انصاراللہ و مقامی قبائل میں عنقریب معاہدہ طے پا جائیگا، عرب میڈیا
اسلام ٹائمز۔ صنعاء کی "قبائلی مفاہمت کمیٹی" نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی صوبے شبوہ کے قبائلی عمائدین، جارح فورسز کو نکال باہر کرنے کے لئے جلد ہی انصار اللہ فورسز کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کر دیں گے جبکہ صنعاء کی مزاحمتی فورسز از قبل شہر بیحان تک پہنچ چکی ہیں۔ دوسری جانب عرب ای مجلے الخبر الیمنی کا لکھنا ہے کہ یمن کی قبائل مفاہمت کمیٹی کے سربراہ ضیف اللہ رسام، جو اس وقت شبوہ میں ہیں، کی جانب سے اس مقصد کے حصول کے لئے ایک وفد دارالحکومت صنعاء بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاہدے کے دستخط ہو جانے کے بعد شبوہ کے قبائل بھی اپنے اپنے علاقوں سے جارح سعودی فورسز کو نکال باہر کرنے کے پابند ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں یہ علاقہ بھی جارح قوتوں کے لئے میدان جنگ میں بدل جائے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران صنعاء فورسز نے تیزی کے ساتھ پیشقدمی کرتے ہوئے تیل و گیس کے ذخائر سے مالامال یمن کے جنوبی صوبے شبوہ کے شہر بیحان تک کا علاقہ قابض سعودی اتحاد سے واپس لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 945814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش