0
Tuesday 3 Aug 2021 23:06

سندھ حکومت کا ویکسینیشن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان گیم چینجر ثابت ہوا، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کا ویکسینیشن کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان گیم چینجر ثابت ہوا، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ لوگوں کو جان کی نہیں سم کی پرواہ ہے، سندھ حکومت کا ویکسی نیشن کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان گیم چینجر ثابت ہوا، انہوں نے شہریوں سے ویکسی نیشن کیلئے آتے وقت ماسک لازمی پہننے کی اپیل کی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے فریئر ہال میں پریس کانفرنس میں کہا کہ شہریوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ گھروں سے نکل کر ویکسین لگوانے آرہے ہیں، سندھ حکومت کو ادراک ہے کہ لوگوں کو پریشانی ہوتی ہے، اب کراچی کے ہر ضلع میں 24 گھنٹے کام کرنے والے سینٹر بنائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے کورنگی دار العلوم کا بھی دورہ کیا ہے، دارالعلوم میں بھی لوگ بڑی تعداد میں ویکسین لگوانے آرہے ہیں، آج کہتا ہوں کہ اب ویکسینیشن کو سوا دو لاکھ کو ٹچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش کرونگا کہ رش میں بھی ایس او پیز پر عمل کرسکتے ہیں، شہریوں سے کہتا تو کہ وہ ویکسین لگوانے کے لئے آتے وقت ماسک ضرور پہنیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹ اندرون سندھ کے کچھ اضلاع میں کام کررہے تھے، کل فیصلہ ہوا ہے کہ ان موبائل یونٹس کو کراچی حیدرآباد میں لایا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ وفاق نے سیاحت کھولی تھی تو ہم نے مخالفت کی تھی، زندگی اور صحت رہے گی تو تمام معاشی سرگرمیاں ہونگی، لوگ یہاں سے سیاحت کے لئے گلگت گئے، واپسی پر کورونا مثبت ہوکر آئے۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وفاق اسمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتا ہے، کیا ناردرن علاقوں میں لوگوں نے ماسک پہنا ہوا تھا؟ ایس او پیز پر ملک میں عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن لگانے کے فیصلے کی ہمارے سیاسی مخالفین نے مخالفت کی، جب انکی جماعت لاہور میں سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتی ہے تو کوئی آواز نہیں اٹھتی۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ جب سندھ کی بہتری کے لئے فیصلہ کیا جاتا ہے تو یہ سیاست کرتے ہیں، پی ٹی آئی والے لوگوں کو ورغلاتے ہیں کہ حکومت کے فیصلے کو نہ مانو، خود کام کرتے ہیں نا کسی اور کو کام کرنے دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کو ایس او پیز پر قائل کرنے کے بجائے اکسا رہے ہیں، یہ شادیاں کررہے ہیں اور دعوتیں کررہے ہیں، اس شادی کے لئے کیٹرنگ والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، اس شادی کی تقریب میں کوئی کورونا کا مریض آتا تو سب کو متاثر کرتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ساری باتیں مانتے ہیں مگر دیر کرتے ہیں، یہ کہتے ہیں کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، کیا پاکستان میں مہنگائی نہیں، پتہ نہیں کونسی دنیا میں یہ رہتے ہیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ کی پوری آبادی کو گھروں پر ویکسین لگانے میں کئی سال لگ جائیں گے، میرے لئے نہیں اپنی اور گھر والوں کی صحت کے لئے ماسک پہنیں، ماسک کو درست طریقے سے بھی پہننا ضروری ہے، اس طرح شاید ڈیلٹا ویرنٹ پر قابو پانے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے لوگوں کی ویکسن کے لئے ذہن سازی کی، 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 22 ہزار لوگوں نے ویکسین لگوائی ہے، سیاسی رہنما اور میڈیا معاشرے میں اثر رکھتے ہیں، جب لوگ ہمیں ماسک میں دیکھیں گے تو لوگ بھی اس پر عمل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 946651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش