0
Wednesday 4 Aug 2021 14:57

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی نظربندی دوبارہ ہائیکورٹ میں چیلنج

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کی نظربندی دوبارہ ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظربندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ جسٹس شمسن محمود مرزا نے کیس متعلقہ فوجداری عدالت کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظربندی میں توسیع کی منظوری نہیں دی تھی۔ نظربندی کی مدت ختم ہونے کے بعد سعد رضوی کو انہی وجوہات پر دوبارہ نظر بند کردیا گیا۔
 
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ حافظ سعد رضوی کو پہلے تھری ایم پی او کے تحت نظربند کیا گیا اور اب انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن گیارہ ٹرپل ای کے تحت نظربند کیا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کا حکم کالعدم قرار دے۔ لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ تاہم کیس کی سماعت نہ ہونے کے باعث پولیس نفری واپس لوٹ گئی۔
خبر کا کوڈ : 946753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش