0
Friday 6 Aug 2021 22:16

دنیا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لے، ڈاکٹر راغب نعیمی

دنیا بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لے، ڈاکٹر راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کے مذموم توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لے۔ مودی کے5 اگست 2019 کے اقدامات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی یکطرفہ اقدامات کو دو سال کا عرصہ ہو چکا ہے انسانی حقوق کی تنظیمیں مظلوم کشمیریوں کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائیں۔ کشمیریوں کو مسلسل انسانی حقوق کی پامالیوں کا سامنا ہے۔ مودی حکومت کشمیریوں کو اپنی سرزمین پر اقلیت میں بدلنا چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت آئین کی خصوصی دفعات کی منسوخی اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ذریعے مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلم آبادی کا تناسب بگاڑ کر ہندوﺅں کو آباد کرنا چاہتا ہے تاکہ کل کو جب اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں استصواب رائے کروایا جائے تو فیصلہ اس کے حق میں آئے۔ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے اپنے وعدے پر عمل درآمد کرائے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم مقبوضہ وادی کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے مظالم کا نوٹس لے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کشمیری عوام کے خلاف بھارت کے یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 947053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش