0
Wednesday 11 Aug 2021 10:38

طالبان کی کابل کی طرف پیش قدمی

طالبان کی کابل کی طرف پیش قدمی
اسلام ٹائمز۔ طالبان نے افغانستان کے اہم شہر پلِ خمری کا کنٹرول بھی حاصل کر لیا اور طالبان دارالحکومت کابل سے تقریباً 200 کلومیٹر دور رہ گئے۔ مقامی عہدیداروں کے مطابق طالبان نے دارالحکومت کابل سے 140 میل دور شمال میں اہم افغان شہر پل خمری پر قبضہ حاصل کر لیا ہے، جس سے طالبان کو دارالحکومت کابل کو شمال اور مغرب سے ملانے والے اسٹریٹیجک روڈ جنکشن کا کنٹرول مل گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان 5 روز کے دوران 8 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کرچکے ہیں۔

اس سے پہلے فاراہ، ایبک، قندوز، سرِپُل، تالقان، شبرغان، زَرنج بھی طالبان کے زیر قبضہ آچکے ہیں جبکہ طالبان صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں بھی داخل ہوگئے ہیں۔ طالبان نے صوبے بلخ کے اطراف چاروں صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر بھی حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق لڑائی میں تیزی آنے پر افغان شہریوں کی بڑی تعداد دارالحکومت کابل کا رخ کر رہی ہے جبکہ کئی علاقوں میں شہری گھروں میں محصور ہیں۔ ادھر یورپی یونین عہدیدار کا کہنا ہے کہ طالبان افغانستان کے 65 فیصد علاقوں پر قبضہ کرچکے۔
خبر کا کوڈ : 947922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش