0
Tuesday 17 Aug 2021 23:03

ایرانی و عراقی سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

ایرانی و عراقی سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
اسلام ٹائمز۔ نئے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج سہ پہر عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت تازہ ترین عالمی حالات پر بھی بات چیت ہوئی۔ عراقی سرکاری خبررساں ایجنسی واع کے مطابق آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے مصطفی الکاظمی کے ساتھ گفتگو میں عتبات عالیات کے زائرین کی میزبانی پر عراقی حکومت و عوام کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان استوار دوستانہ تعلقات کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خطے کے روز افزوں چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے مشترکہ اقدامات کے اٹھائے جانے پر تاکید کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں خطے کے اذہان کو ایک دوسرے سے قریب لانے کی حالیہ عراقی کوششوں پر بھی مصطفی الکاظمی کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 949096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش