0
Saturday 28 Aug 2021 23:31

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، ایکبار پھر پارلیمنٹ سے استعفوں اور اسلام آباد لانگ مارچ کی تجویز

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس، ایکبار پھر پارلیمنٹ سے استعفوں اور اسلام آباد لانگ مارچ کی تجویز
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور و خوض کیلئے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے علاوہ آفتاب شیر پاؤ، پروفیسر ساجد میر، اویس شاہ نورانی اور دیگر شریک ہوئے۔ پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق سربراہ اجلاس میں میاں نواز شریف اور اسحاق ڈار لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے، جبکہ مریم نواز بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھیں۔ پی ڈی ایم میں شامل بلوچستان کی تینوں جماعتوں کے سربراہان شریک نہیں ہوئے، جن میں سردار اختر مینگل، محمود اچکزئی اور ڈاکٹر عبد المالک شامل ہیں۔ سربراہی اجلاس میں بی این پی، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے وفود اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی تین سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرے گی۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک چلائی جائے، اب پانی سے سے اونچا ہو گیا ہے۔ اجلاس کے دوران پی ڈی ایم سربراہ نے ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفوں اور اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کی تجویز دی۔ اجلاس میں شریک بی این پی اور نیشنل پارٹی کا مؤقف تھا کہ اب جلسے، جلوسوں اور اجلاسوں سے کام نہیں چلے گا، بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 950921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش