0
Monday 30 Aug 2021 23:47

کسی حکمران کو بیرونی ایجنڈے کے فروغ کی اجازت نہیں دیں گے، راشد سومرو

کسی حکمران کو بیرونی ایجنڈے کے فروغ کی اجازت نہیں دیں گے، راشد سومرو
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم صوبہ سندھ کے کنوینئر اور جمعیت علما اسلام کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبد القیوم ہالیجوی، مولانا تاج محمد ناہیوں، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا صالح اندھڑ و دیگر نے استحکام پاکستان و حقوق سندھ جلسہ عام میں عوام کی بھرپور شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے پی ڈی ایم میں شامل تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی قائدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی تشخص کو برقرار رکھنے، عوامی مسائل کے حل، آئین کی بالادستی کیلئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، قوم نے باغ جناح پر ریفرنڈم دے دیا ہے کہ سندھ کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والی پیپلز پارٹی اور چور راستے سے آکر حکومت پر قابض پی ٹی آئی کا گھیرا کرکے ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا، اب اس عوامی تحریک کا دائرہ صوبے کے ہر گاؤں تحصیل اور ضلع تک بڑھائیں گے۔

انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے سندھ کے تمام اضلاع کے امراء نظماء عمومی ہر سطح کے اراکین، کارکنان، ہمدردوں اور عوام کو استحکام پاکستان کی بھرپور کامیابی پر مبارک دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک محب وطن اور اسلام پسندوں کا گڑھ تھا ہے اور انشاءاللہ ہمیشہ رہے گا، یہاں کسی حکمران کو بیرونی ایجنڈے کے فروغ کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی جدوجہد ہر سطح اور ہر حال میں جاری رکھیں گے، عوام نے ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے والے حکمران ٹولے کی نیندیں اڑا دی ہیں، سلیکٹڈ حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں ہم ان کے مذموم عزائم کو روکنا جانتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 951273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش