0
Tuesday 31 Aug 2021 15:45

حکومت نے جی بی کے وسائل پر قانون سازی کا اختیار این جی اوز کو دیدیا، امجد حسین ایڈووکیٹ

حکومت نے جی بی کے وسائل پر قانون سازی کا اختیار این جی اوز کو دیدیا، امجد حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ قائد حزب اختلاف و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حُسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کسی بھی معاملے پر نظر نہیں آ رہی، 9 ماہ گزرنے کے باجود حکومت نے کسی بھی شعبے میں کوئی اقدامات نہیں اٹھائے، حکومت کٹ پتلی اور ڈمی ہے، جس کے باعث گلگت بلتستان کا نظام مکمل مفلوج ہو چکا ہے۔ ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت نے جی بی کے تمام وسائل پر قانون سازی کا اختیار این جی اوز کو دیدیا۔ حکومت اس وقت عملاً این جی اوز اور ادارے چلا رہے ہیں، کسی بھی مسئلے کے اوپر حکومت کی کوئی پالیسی نظر نہیں آ رہی ہے۔ دوسری طرف اس وقت جی بی کا نظام ایسے لوگوں کے ہاتھ چڑھ گیا ہے جن کا گلگت بلتستان سے دور دور تک بھی تعلق نہیں۔ خدشہ ہے کہ یہ لوگ جی بی کے وسائل پر بھی قبضہ کرینگے۔ وزیر اعلیٰ اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں حکومتی رٹ مکمل ختم ہے، بیوروکریسی خود اس نظام سے پریشان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاق میں نظام آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مقامی این جی اوز اس نظام کو دیکھ رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 951379
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش