0
Wednesday 1 Sep 2021 18:50

منہاج القرآن فرقہ واریت سے پاک تحریک ہے، علامہ حسن میر قادری

منہاج القرآن فرقہ واریت سے پاک تحریک ہے، علامہ حسن میر قادری
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے ناظم دعوت، ڈائریکٹر اسلامک سنٹر فرانس معروف سکالر علامہ حسن میر قادری نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن بیرونی دنیا میں آباد مسلم خاندانوں کے بچوں اور بچیوں کی دینی خطوط پر تربیت کر رہی ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اسلام کے امن اور محبت والے پیغام کو عام کرنے کیلئے دنیا بھر کا سفر کرتے اور کانفرنسز سے خطاب کرتے ہیں۔ منہاج القرآن اس کردار کی وجہ سے اسلام پر انتہا پسندی کا لگنے والا داغ دھل گیا ہے اور مسلمان باوقار انداز کیساتھ مغربی معاشروں میں اپنا سماجی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کو دنیا بھر میں فرقہ واریت سے پاک دینی اصلاحی تحریک کا اعزاز حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک خصوصی لیکچر دیتے ہوئے کیا۔

پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل، جی ایم ملک، جواد حامد، رانا نفیس حسین قادری، سعید رضا بغدادی، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، منہاج الدین قادری، حافظ عابد بشیر، علامہ لطیف مدنی، علامہ غلام ربانی تیمور و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ حسن میر قادری نے کہا کہ جدید ذرائع نے دنیا کی سوچوں کا رخ بدل دیا ہے۔ سوشل میڈیا نے ہر فرد کو پوری دنیا تک رسائی دے دی ہے۔ الحمد اللہ منہاج القرآن جدید ذرائع ابلاغ کا انتہائی مثبت استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تعلیم و تعلم، علم دوستی کو فروغ دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 951602
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش