0
Friday 10 Sep 2021 22:56

ایف آئی اے کی اثاثے، جائیدادیں، کاروبار چھپانے سے متعلق 4 افراد کیخلاف انکوائریاں شروع

ایف آئی اے کی اثاثے، جائیدادیں، کاروبار چھپانے سے متعلق 4 افراد کیخلاف انکوائریاں شروع
اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے ایف بی آر میں اثاثے، جائیدادیں، بیرون اور اندرون ملک کاروبار چھپانے اور ٹیکس چوری و ہنڈی حوالے کے حوالے سے 4 افراد کے خلاف انکوائریاں شروع کر دیں، ڈائریکٹر سندھ زون نے مذکورہ تحقیقات شروع ہونے کی تصدیق کی۔ چاروں شکایات رﺅف عیسیٰ نامی شخص نے کی ہیں اور درخواست کے ساتھ کثیر تعداد میں دستاویزی ثبوت بھی منسلک کئے۔ درخواستیں وصول ہونے کے بعد ویری فکیشن کا عمل ہوا، انکوائری ہارون شکور، جاوید شکور، اعجاز حسن اور یونس شکور سے متعلق ہیں۔ چاروں افراد ایک ہی بزنس کرتے رہے ہیں۔ درخواستوں میں الزام لگایا گیا ہے کہ چاروں افراد کے اندرون ملک اور بیرون ملک درجنوں بزنس اور جائیدادیں ہیں، جن کو ایف بی آر میں ظاہر نہیں کیا گیا ہے، جبکہ بیرون ملک جائیدادیں اور بزنس کیلئے ہنڈی حوالے کے ذریعے رقوم بھیجی گئیں۔

درخواست میں بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ماضی میں ان افراد کے خلاف ایف آئی کے کمرشل بینک سرکل میں انکوائری نمبر 35/2013، کرائم سرکل میں انکوائری نمبر 1/2014 اور اسٹیٹ بینک سرکل میں انکوائری نمبر 23/2015 شروع کی گئیں اور کافی عرصہ تحقیقات جاری رہنے کے بعد خاموشی سے ”نامعلوم وجوہات“ کی بناء پر ختم کر دی گئیں۔ مذکورہ افراد نے اپنے رشتہ داروں و عزیز و اقارب کے نام پر بے نامی اکاﺅنٹس کھول رکھے ہیں، جس کے دستاویزی ثبوت بھی منسلک کئے گئے ہیں۔ مذکورہ انکوائریوں میں سے ایک انکوائری سب انسپکٹر چوہدری بلال اور باقی تین سب انسپکٹر صلاح الدین کر رہے ہیں۔

چاروں افراد موبائل فون اور اس سے منسلک کاروبار سے منسلک ہیں۔ ان کے دبئی میں 6، جبکہ کراچی میں 15 بزنس ہیں، جن میں سے 9 ایف بی آر میں ڈکلیئر ہیں۔ ان کا ایک پانچواں پارٹنر بھی ہے، جس نے دبئی میں کراچی میں حاصل کردہ پیسے سے جائیدادیں، جس میں تین ہوٹل بھی شامل ہیں خریدیں، ان کے دبئی میں ال انس کے نام سے بھی دو کاروبار ہیں۔ کراچی میں ان کے مشہور کاروبار یونائیٹڈ موبائل، ویم صول اور ٹیلی ٹیک انٹرپرائز ہیں۔
خبر کا کوڈ : 953194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش