0
Sunday 12 Sep 2021 21:08

ووٹرز کے مشکور ہیں کہ حق رائے دہی پرامن طریقے سے استعمال کیا، الیکشن کمیشن

ووٹرز کے مشکور ہیں کہ حق رائے دہی پرامن طریقے سے استعمال کیا، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کنٹونمنٹس انتخابات کے پُرامن انعقاد پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں، صوبائی حکومتوں، کنٹونمنٹ ایگزیٹو آفیسروں اور خاص طور پر وزارت دفاع کے حکام کے تعاون کو سراہتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ووٹروں کا بھی مشکور ہے کہ انہوں نے انتخابات میں اپنا حق رائے دہی انتہائی شائستگی اور پُرامن طریقے سے استعمال کیا۔ الیکشن کمیشن پُرامید ہے کہ وہ وفاقی حکومت و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کروائے گا۔
خبر کا کوڈ : 953494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش