0
Monday 13 Sep 2021 19:09

وطن دشمن فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی

وطن دشمن فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے، عزاداری پر قدغن کسی صورت قابل برداشت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں پنجاب کے اضلاع سے آئے ہوئے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلک کی دوسرے مسلک کیخلاف مقدموں کے اندراج کے ذریعے غیرارادی طور پر ہمارے ادارے ملک دشمن عناصر کے بچھائے ہوئے جال میں دھنستے چلے جا رہے ہیں، خدانخواستہ یہ سلسلہ طول پکڑتا گیا تو یہاں اتحاد بین المسلمین قائم رکھنا ہاتھوں میں انگارے رکھنے کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اداروں کو اس خطرے کو بھانپتے ہوئے ایسے موقع پر سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ چند افراد تھانے میں جائیں اور کسی بھی شہری کیخلاف توہین کا مقدمہ درج کروا دیں خواہ وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم ایس پی رینک کا آفیسر اس قسم کی درخواست پر غور کرے اور اس کے بعد مقدمہ درج کرنے کیلئے ڈی سی او اور ڈی پی او کی مشاورت شامل حال ہو۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں اور ہم کسی صورت ان فتنوں کو پنپنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 953635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش