0
Thursday 16 Sep 2021 20:00

کوئٹہ کسٹمز کی کارروائیاں، بڑی مقدار میں غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ کسٹمز کی کارروائیاں، بڑی مقدار میں غیر ملکی سامان برآمد
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کسٹمز کی جانب سے ملک میں غیر قانونی سامان لانے والوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق زیارت کراس چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران دو ٹرکوں کی تلاشی لی گئی، تو ان سے غیر ملکی سامان بڑی تعداد میں برآمد ہوا۔ اطلاعات کے مطابق ٹرکوں میں 6500 کلو گرام چھالیہ، 2000 کلو گرام ایرانی خشک دودھ، 200 کارٹن سیگریٹس اور 10 کاٹنز انڈین تمباکو موجود تھے، جنہیں دونوں ٹرکوں سمیت قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

کسٹمز حکام کے مطابق انڈین تمباکو 1000 کلو گرام خربوزوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا۔ علاوہ ازیں لکپاس کے علاقے میں دو مختلف کارروائیوں میں بڑے پیمانے پر مختلف قسم کے موبائل فونز، گھڑیاں، ٹائرز، چائے کی پتی اور بادام برآمد کئے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق غیر ملکی سامان اور گاڑی کو کسٹمز حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 954190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش