0
Friday 17 Sep 2021 01:56

چین ایک ارب آبادی کو کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا

چین ایک ارب آبادی کو کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا
اسلام ٹائمز۔ چین ایک ارب سے زائد آبادی کو مکمل کورونا ویکسین لگانے والا پہلا ملک بن گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی وزات صحت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ اب تک ملک بھر میں ایک ارب سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لگ چکی ہیں، جو ملکی آبادی کا 71 فیصد بنتی ہیں۔ چین کے نیشل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ ملک بھر میں شہریوں کو کورونا ویکسین کی 2 ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی گئی ہیں۔ دوسری جانب بھارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب تک 18 کروڑ 40 لاکھ لوگوں کو مکمل کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں اور امریکا میں 18 کروڑ لوگوں کو مکمل کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہیں جب کہ پاکستان میں 2 کروڑ 24 لاکھ 1275 لوگوں کو کورونا کی دونوں خوارکیں لگائی جاچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 954241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش