0
Saturday 18 Sep 2021 15:31

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ بارود برآمد

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں ایک کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد موٹر سائیکل پر کوئٹہ کی جانب آرہا ہے۔ جس پر سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد کے قبضے سے 2 ہینڈ گرنیڈ، 1580 گرام بارودی مواد، 4 فٹ پرائما کارڈ اور 2 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم عوام، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 954495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش