0
Saturday 18 Sep 2021 21:15

اترپردیش کو جرائم سے پُر ریاست بنا دیا گیا ہے، پرینکا گاندھی

اترپردیش کو جرائم سے پُر ریاست بنا دیا گیا ہے، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی اترپردیش کی انچارج اور کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے ہفتہ کو کہا کہ یوگی حکومت جو اترپردیش کو ’’جرائم سے پاک‘‘ بنانے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی، نے اسے ’’جرائم سے پُر‘‘ ریاست بنادیا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ آج ریاست اترپردیش مجرموں کی جنت بن چکا ہے اور ریاست میں چوری، قتل، خواتین اور دلتوں کے خلاف جرائم عام ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی یوگی حکومت بے بس ہوچکی ہے اور ان جرائم کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 954523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش