0
Saturday 9 Oct 2021 23:46

لاڑکانہ والے ملک میں مزاحمتی سیاست کی ایک علامت ہیں، بلاول بھٹو زرداری

لاڑکانہ والے ملک میں مزاحمتی سیاست کی ایک علامت ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاڑکانہ والے ملک میں مزاحمتی سیاست کی ایک علامت ہیں، یہاں کی ہر خوشی، ہر غم اور ہر مسئلے کو اپنا معاملہ سمجھتا ہوں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، خورشید جونیجو، اعجاز جاکھرانی اور سہیل انور سیال بھی شریک ہوئے۔ بلاول بھٹوزرداری نے تنظیمی عہدیداران کی موجودگی میں لاڑکانہ میں تعلیمی اداروں کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی تفصیلات طلب کرلیں۔ بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی لاڑکانہ کے عوامی نمائندگان کی موجودگی میں محکمہ بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے وزیر ناصر شاہ نے اپنے محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ لاڑکانہ ملک میں جمہوریت کا ایک استعارہ ہے، یہاں کے عوام کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، یہاں کے مسائل کے حل کے تسلسل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا۔
خبر کا کوڈ : 957971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش