0
Tuesday 12 Oct 2021 21:35

بلتستان یونیورسٹی کے وی سی اور رجسٹرار کیخلاف دسویں روز بھی احتجاج

بلتستان یونیورسٹی کے وی سی اور رجسٹرار کیخلاف دسویں روز بھی احتجاج
اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی میں ہونے والی غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بےضابطگیوں کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج دسویں روز بھی جاری رہا۔ یادگار چوک سکردو پر منگل کے روز ہونے والے مظاہرے میں پیپلزپارٹی کے ضلعی عہداروں نے بھی شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے عہدیداروں بشارت ظہیر، محمد بشیر، عبد اللہ حیدری اور دیگر نے یادگار چوک پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس روز سے سکردو شہر کے مختلف مقامات پر وی سی اور رجسٹرار کی مالی بے ضابطگیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کےخلاف احتجاج ہو رہا ہے، مگر وی سی اور رجسٹرار ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ سول سوسائٹی کے ممبران اپنے ذاتی کام کیلئے سڑکوں پر نہیں بیھٹے ہیں، ان کی آواز ہم سب کی آواز ہے۔ بلتستان یونیورسٹی کے وی سی اور رجسٹرار کو فوری طور پر ہٹا کر شامل تفتیش کیا جائے۔ ہم سول سوسائٹی کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے۔ پیپلزپارٹی عوامی مفادات کی جنگ میں پیش پیش رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 958399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش