0
Wednesday 13 Oct 2021 15:42

گوادر، گرلز اسکول کی چھت گرنے سے متعدد طالبات زخمی

گوادر، گرلز اسکول کی چھت گرنے سے متعدد طالبات زخمی
اسلام ٹائمز۔ گوار کے ایک مقامی گرلز ہائی اسکول میں چھت گر گئی ہے، جس سے متعدد طالبات زخمی ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کی بستی سربندن میں گرلز ہائی اسکول کی جماعت ھفتم کے کلاس روم کی چھت گر گئی ہے۔ چھت گرنے سے سات طالبات زخمی ہو گئی، جنہیں فوری طور پر بی ایچ یو ہسپتال سربندن منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی طالبات بلکل ٹھیک ہیں اور انہیں معمولی نوعیت کے زخم لگے تھے۔ طالبات کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کے گھر بھیج دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 958510
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش