0
Saturday 16 Oct 2021 18:38

سیرت طیبہؐ پر عمل کرتے ہوئے مدینہ کی ریاست قائم کرینگے، فرخ حبیب

سیرت طیبہؐ پر عمل کرتے ہوئے مدینہ کی ریاست قائم کرینگے، فرخ حبیب
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ہمیں سیرت طیبہؐ پر عمل کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے اور اسی طرز پر مدینہ کی ریاست قائم کرنی ہے، جس میں معاشرہ کے تمام طبقات کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے، حکومت سرکاری سطح پر عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منا رہی ہے، تاکہ نئی نسل سیرت النبیؐ سے منسلک رہے، اس کا مطالعہ کرے اور یہ سیکھے کہ ہم کس طرح عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کرسکتے ہیں۔ گورنمنٹ ماڈل ایم سی گرلز ہائر اسیکنڈری سکول سمن آباد فیصل آباد میں عشرہ شان رحمت اللعالمین ؐ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیرت اصولوں پر عمل ہے۔

لہٰذا ہم مدینہ کی ریاست کے اصولوں پر چلیں گے تو ملک ترقی کرے گا جبکہ اسلامی فلاحی ریاست بنانا پاکستان کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کی بنیاد انسانیت اور انصاف کا نظام تھا، اس لئے اگر ہم نے اپنے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا ہے تو ہمیں نبی الزماں ؐ کی اتباع کرنا ہوگی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیان، محکمہ تعلیم کے دیگر افسران، ادارہ کی سربراہ، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
خبر کا کوڈ : 959013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش