0
Monday 18 Oct 2021 21:33

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کے حملے میں 1 سکیورٹی اہلکار شہید

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کے حملے میں 1 سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں کی سکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے  سکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، سکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سیف اللہ شہید ہو گیا، 25 سال کے شہید سپاہی سیف اللہ کا تعلق کرک سے ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 959375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش