0
Wednesday 20 Oct 2021 19:20

تحریک لبیک کا لاہور میں دھرنا جاری، حکومت مخالف شدید نعرے بازی

تحریک لبیک کا لاہور میں دھرنا جاری، حکومت مخالف شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ فرانس کے سفیر کو ملک بدر نہ کرنے اور حافظ سعد رضوی کو رہا نہ کرنے کیخلاف کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے لاہور میں ملتان روڈ پر چوک یتیم خانہ کے قریب جامع مسجد رحمت اللعالمین کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاء لبیک یارسول (ص) کے نعرے لگا رہے ہیں۔ تحریک لبیک کے قائدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہمارے ساتھ معاہدہ کیا تھا کہ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جائے گا، لیکن فرانس کے سفیر  کو تو نہیں نکالا گیا، البتہ ہمارے قائد حافظ سعد رضوی کو نظر بند کر دیا گیا۔

مظاہرین نے کہا کہ حکومت مسلسل اپنے ہی وعدوں کو نظر انداز کر رہی ہے، اور جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہون ںے کہا کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری اور سعد رضوی کی رہائی تک ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔ رہنماوں نے کہا کہ ہمارے کارکن پرامن ہیں، حکومت نے گرفتار کرنے یا دھرنا ہٹانے کی کوشش کی تو تمام حالات کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہوگی۔ 
خبر کا کوڈ : 959688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش