0
Saturday 23 Oct 2021 02:21

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا، وفاقی ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا، وفاقی ادارہ شماریات
اسلام ٹائمز۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں مزید 1.38 فیصد اضافہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں مہنگائی کی مجموعی شرح 14.48 فیصد ہوگئی ہے۔ سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 15.72 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ حالیہ ایک ہفتے میں 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسط 27 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جس سے ٹماٹر کی اوسط قیمت 93 روپے77 پیسے فی کلو ہوگئی۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 154 روپے 15 پیسے، گھی 6 روپے 67 پیسے فی کلو مہنگا ہوا اور ایک ہفتے میں چینی اوسط 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

حالیہ ہفتے پیٹرولیم مصنوعات اور لہسن، آلو، انڈے، دودھ، دہی، مٹن، دال ماش بھی مہنگی ہوئیں۔ ایک ہفتے میں 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ زندہ مرغی اوسط فی کلو 6 روپے 34 پیسے، آٹےکا 20 کلو کا تھیلا 2 روپے 19 پیسے سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں دال چنا، دال مونگ، پیاز اور گڑ بھی سستے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
خبر کا کوڈ : 960045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش