0
Monday 25 Oct 2021 23:17

التنف کے امریکی فوجی اڈے پر ہونیوالا حملہ پیچیدہ اور عمدی تھا، امریکہ

التنف کے امریکی فوجی اڈے پر ہونیوالا حملہ پیچیدہ اور عمدی تھا، امریکہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان جان کربی نے شامی علاقے التنف میں واقع غیر قانونی امریکی فوجی اڈے پر ہونے والی حالیہ ڈرون حملے کو پیچیدہ اور عمدی قرار دیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کربی نے اس حملے کو کسی بھی فریق کے ساتھ منسوب کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ ہم تاحال اپنا (تحقیقاتی) رستہ طے کر رہے ہیں۔ امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پر قبل ازیں بھی شام میں موجود ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے حملے ہوتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ بدھ کے روز التنف میں موجود غیر قانونی امریکی فوجی اڈے کے اس حصے میں متعدد زوردار دھماکے سنے گئے تھے جس میں امریکی فوجیوں کی رہائشگاہ بنائی گئی ہے تاہم خطے میں واقع امریکی کمانڈ سنٹر سنٹکام کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں کوئی امریکی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 960446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش