0
Thursday 28 Oct 2021 00:18

 مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب اور مڈل کلاس طبقہ کی چیخیں نکل گئی ہیں، سراج الحق 

 مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب اور مڈل کلاس طبقہ کی چیخیں نکل گئی ہیں، سراج الحق 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ باطلانہ نظام کے خلاف جدوجہد کرنا اور ملک کو اسلام کا گہوارہ بنانا جماعت اسلامی کی سیاست کا مقصد ہے۔ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے، مگر حوصلہ اور ہمت جوان ہے۔ وہ لوگ جو ظالموں کا ساتھ دیتے ہیں، یہ توقع مت رکھیں کہ قیامت کے روز اللہ کے برگزیدہ بندوں کی صف میں کھڑے ہوں گے۔ فرعونیت، نمرودیت اور یزیدیت کسی فرد کی نہیں سوچ کا نام ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا، مگر یہاں سودی معیشت چل رہی ہے۔ ہمارا نظام تعلیم، ہماری عدالتیں، ہمارے بنک مغربی نظام کو اپنائے ہوئے ہیں۔ تحریک اسلامی کے کارکنان نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں۔ کیمونزم اور سرمایہ دارانہ نظام کا مدعا یہ ہے کہ لوگوں کو خالق کی بجائے انسانوں کی خدائی کا قائل کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے سب سے بڑا فراڈ کیا۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے غریب اور مڈل کلاس طبقہ کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ حکومتی وزرا مسلسل غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس ملک میں بہتری لانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ قرض پہ قرض لیا جا رہا ہے اور ملک کو مکمل طور پر آئی ایم ایف کی غلامی میں دھکیل دیا گیا ہے۔ ماضی کے حکمران بھی ملک کے مختلف شعبوں کی تباہی کے برابر کے ذمہ دار ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ وہ دشمنوں اور دوستوں کو پہچانیں اور ان لوگوں کو مسترد کرے جو مسلسل انھیں دھوکا دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے۔ اللہ کا نظام آئے گا تو ملک میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ عدالتوں میں لوگوں کو انصاف ملے گا۔ پولیس اور بیوروکریسی عوام کی خدمت پر معمور ہو گی۔ مہنگائی اور بے روزگاری سے جان چھوٹے گی اور ملک دنیا میں عظیم قوت بن کر ابھرے گا۔
خبر کا کوڈ : 960756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش