0
Saturday 30 Oct 2021 16:31

کوئٹہ، جان محمد جمالی بلامقابلہ بلوچستان کے صوبائی اسپیکر منتخب

کوئٹہ، جان محمد جمالی بلامقابلہ بلوچستان کے صوبائی اسپیکر منتخب
 اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں۔ اسپیکر کے لئے صرف جان محمد جمالی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کیا تھا، جس میں نئے اسپیکر کے لئے رائے شماری ہونی تھی، لیکن پھر سیکرٹری اسمبلی کا بیان سامنے آیا کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے اب رائے شماری نہیں ہوگی، جس کے نتیجے میں جان محمد جمالی رائے شماری کے بغیر ہی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہے کہ میر جان محمد جمالی کی بطور اسپیکر کامیابی کا اعلان آج اسمبلی اجلاس میں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 961171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش