0
Saturday 3 Sep 2011 22:36

جماعت اسلامی نائن الیون کے 10 سال مکمل ہونے پر ’’گو امریکہ گو ‘‘ کیمپ لگائے گی

جماعت اسلامی نائن الیون کے 10 سال مکمل ہونے پر ’’گو امریکہ گو ‘‘ کیمپ لگائے گی
 لاہور:اسلام ٹائمز۔11 ستمبر 2011 ء کو نیویارک کے ٹاورز کی تباہی کے امریکی و صہیونی ڈرامہ کے 10 سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ملک کے تمام بڑے شہروں میں ’’گو امریکہ گو ‘‘ کیمپ لگائے گی،  30 ستمبر کو ملک کی بقا، ایٹمی اثاثوں کے تحفظ، قوم کی سیاسی و معاشی آزادی اور ملک کو امریکی غلامی سے نجات کے لیے پاکستانی عوام کی رائے لینے کیلئے ملک گیر ریفرنڈم کرایا جائے گا، ان پروگراموں کو آخری شکل دینے کیلئے منصورہ میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں جماعت اسلامی کے ترجمان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ عبدالغفار عزیز، ناظم دفتر جماعت اسلامی پاکستان رشید احمد چوہدری، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان محمد انور نیازی اور شعبہ آئی ٹی کے سعید رضا بخاری نے شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکہ نے نائن الیون کا ڈرامہ خود سٹیج کیا اور بغیر ثبوت کے اسامہ کو مورد الزام ٹھہرایا اور اس کو بنیاد بنا کر امریکہ افغانستان پر حملہ آور ہوا اور اسے کروسیڈ جنگ قرا ر دے دیا، بدقسمتی سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اس امریکی جنگ میں مفاد پرست اور امریکی پٹھو پاکستانی حکمران پرویز مشرف نے امریکہ کے آگے غیر مشروط سرنڈر کر دیا اور اسے افغانستان پر حملے کے لیے تمام سہولیات فراہم کر دیں، بعد میں منتخب حکمرانوں نے بھی پرویز مشرف کی امریکہ نواز پالیسیوں کو جاری رکھا، اس وقت سے پاکستان کے اندر ڈرون حملے جاری ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا 30 ہزار سے زائد بے گناہ پاکستانی دہشت گردی، بم دھماکوں اور فوجی آپریشنوں میں جاں بحق ہوچکے ہیں، ہمارے ایٹمی اثاثے خطرے میں ہیں، ملکی معیشت کو 140 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، امریکہ اور بلیک واٹر کے ایجنٹوں کی ملک میں بھر مار ہے، قبائلی علاقوں اور خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن سے چالیس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں، کراچی میں امریکی و بھارتی ایجنٹوں کو کھلی آزادی حاصل ہے، ٹارگٹ کلنگ، قتل عام،  خونی ہڑتالیں روز کا معمول بن چکی ہیں۔
انہوں نے کہا عافیہ صدیقی سمیت ہزاروں افراد امریکہ کے حوالے کیے گئے، بلوچستان کو پاکستان سے علیحدہ کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، جماعت اسلامی اس موقعہ پر 11 ستمبر کو تمام بڑے شہروں بالخصوص میڈیا سنٹرز پر بڑے بڑے ’’گو امریکہ گو ‘‘ کیمپ لگائے گی جس میں اہم شخصیات کی تقاریر ہوں گے اور امریکی مداخلت و جارحیت کے خلاف بینرز و پلے کارڈز نمایاں کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا نائن الیون کے امریکی و صہیونی ڈرامہ کے بعد عالم اسلام پر بالعموم اور افغانستان و پاکستان پر بالخصوص امریکہ کی عسکری و تہذیبی یلغار اور پاکستان کے مفاد پرست حکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیوں سے نجات کے سلسلہ میں پاکستانی عوام کی رائے معلوم کرنے کے لیے 30 ستمبر بروز جمعہ ملک گیر عوامی ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 96242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش