0
Friday 12 Nov 2021 19:42

کوئٹہ، مذاکرات میں پیش رفت کے بعد جامعہ بلوچستان کے طلباء کا احتجاج موخر

کوئٹہ، مذاکرات میں پیش رفت کے بعد جامعہ بلوچستان کے طلباء کا احتجاج موخر
اسلام ٹائمز۔ طلباء تنظیموں کی جانب سے گزشتہ چار دنوں سے جامعہ بلوچستان میں جاری احتجاج مذاکرات میں پیش رفت کی وجہ سے موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت مذاکراتی کمیٹی نے احتجاجی مظاہرین سے ملاقات کی۔ مذاکراتی کمیٹی میں صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران، ایم پی اے احمد نواز بلوچ، ایم پی اے نصر اللہ زیرے، سیکریٹری ہائی ایجوکیشن بشیر احمد بنگلزئی اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان شامل تھے۔ بلوچس اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے انفارمیشن سیکرٹری بالاچ قادر کے مطابق گذشتہ روز بھی مذاکراتی کمیٹی آئی تھی، لیکن انہوں نے تفصیلی بات نہیں کی، صرف ہمارے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ آج ہمیں یہ بتایا گیا کہ وہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے آئے ہیں۔

بالاچ قادر کے مطابق مذاکراتی کمیٹی نے طلباء کی بازیابی کے لیے پانچ روز کی مہلت مانگی ہے۔ اس پر ہماری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہم حکومت کو چار دن کی مہلت دیںگے، جو کہ منگل تک ہوگا۔ اگر جبری لاپتہ طالب علموں کی بازیابی عمل میں نہیں آئی، تو ہم میڈیا کے توسط اپنے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریںگے۔ طلباء تنظیموں نے کوئٹہ میں چار دنوں سے جاری احتجاج میں تعلیمی اداروں کی کلاسسز اور امتحانات کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنا احتجاج جامعہ بلوچستان کے مرکزی گیٹ سے وائس چانسلر کے آفس کے سامنے منتقل کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 963305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش