0
Thursday 18 Nov 2021 22:13

بھارت، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً 12 ہزار نئے کیسز

بھارت، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریباً 12 ہزار نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے تقریباً 12 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وباء کی وجہ سے 470 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ بدھ کے روز ملک میں 73 لاکھ 44 ہزار 739 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 14 کروڑ 46 لاکھ 32 ہزار 851 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 919 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 44 لاکھ 78 ہزار 517 ہوگئی ہے۔

اس دوران 11 ہزار 242 مریض صحتیاب ہونے کے ساتھ ہی جان لیوا وباء کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 85 ہزار 132 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 207 سے گھٹ کر 128762 رہ گئے ہیں اور اسی مدت میں 470 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 64 ہزار 623 ہوچکی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.37 فیصد، صحتیابی کی شرح 98.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.35 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 964292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش