0
Monday 22 Nov 2021 19:12

لاہور، طلبہ کی اکثریت نے یکساں قومی نصاب کی حمایت کر دی

لاہور، طلبہ کی اکثریت نے یکساں قومی نصاب کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں یکساں قومی نصاب کے حوالے سے ریفرنڈم، 32 یونیورسٹیز کے 442 طالبعلموں نے حصہ لیا۔ یوتھ ریفرنڈم میں اکثریت نے یکساں قومی نصاب کی حمایت میں ووٹ دیا۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ڈبیٹنگ سوسائٹی نے پہلے آل پاکستان سمٹ آف سٹوڈنٹ سوسائٹیز کے شرکاء کے درمیان سنگل نیشنل کریکولم پر یوتھ ریفرنڈم کروایا۔ سمٹ میں 32 سے زائد یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نتائج کے مطابق ملک کے تقریباً 60 فیصد نوجوانوں کا خیال ہے کہ یکساں قومی نصاب تعلیم کا نظام سماجی اور اقتصادی تفاوت کم کرنے میں مدد دے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ اس ریفرنڈم کا بنیادی مقصد نئے متعارف کرائے گئے سنگل نیشنل کریکولم کے بارے میں نوجوانوں کی رائے کا اندازہ لگانا تھا، ریفرنڈم میں جب طالبعلموں سے پوچھا گیا کہ کیا یکساں قومی نصاب تعلیمی نظام کی سماجی اور اقتصادی تفاوت کم کرنے میں مدد کرے گا،  59 اعشاریہ95 فیصد رائے دہندگان نے ہاں میں جواب دیا، 34 اعشاریہ61 فیصد نے نہیں کہا، جبکہ 5 اعشاریہ 42 فیصد نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
خبر کا کوڈ : 964881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش