0
Wednesday 24 Nov 2021 23:12

پاکستان کا افغانستان کیلئے بھارت کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ

پاکستان کا افغانستان کیلئے بھارت کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان کیلئے بھارت کو گندم اور ادویات کی ترسیل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کی عوام کے لئے جذبہ خیرسگالی کے تحت حکومت پاکستان نے بھارت سے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی واہگہ کے راستے افغانستان ترسیل کی انسانی ہمدردی کی غیرمعمولی بنیاد پر اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے اس فیصلے سے متعلق وزارت امور خارجہ میں بھارتی ناظم الامور کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 965292
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش