0
Friday 26 Nov 2021 22:41

عدلیہ رہنمائی کرے کہ کراچی میں تعمیرات کی این او سی کہاں سے لی جائے، آفاق احمد

عدلیہ رہنمائی کرے کہ کراچی میں تعمیرات کی این او سی کہاں سے لی جائے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی مومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم سب عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، اس لئے عدلیہ کے فیصلوں کے آگے سر جھکانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں لیکن اس شہر میں کچھ ہی عرصے میں متعدد عمارتوں کے انہدام نے تعمیراتی صنعت کو غیر محفوظ بنا کر رکھ دیا ہے، عمارتو ں کی مسماری کے ساتھ ہی اربوں کی سرمایہ کاری مٹی ہوجاتی ہے، تعمیراتی صنعت بند ہونے سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔ یہ بات چیئرمین آفاق احمد نے آباد ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے کراچی میں تعمیراتی سرگرمیاں بند کرنے کے اعلان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ آفاق احمد نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کو کراچی میں تعمیراتی صنعت کے احساس عدم تحفظ اور غیر یقینی کے خاتمے کیلئے رہنمائی کرنی چاہیئے کہ تعمیرات سے پہلے کس ادارے سے NOC حاصل کی جائے، جس کے بعد تعمیراتی صنعت میں سرمایہ کاری غیر محفوظ نہ رہے۔

آفاق احمد نے کہا کہ اس صنعت سے ہزاروں خاندانوں کے چولہے جلتے ہیں جو اس صنعت کے بند ہوتے ہی بجھ جائیں گے، کوئی اپنا کاروبار انتہائی مجبوری میں بند کرتا ہے۔ آفاق احمد نے کہا کہ ماضی میں کراچی کی بدامنی کی وجہ سے تمام تاجر و صنعتکار غیر محفوظ تھے، ایسے حالات میں قاسم تیلی مرحوم کی قیادت میں چیمبر آف کامرس کے وفد کی شکایت پر انہیں تحفظ فراہم کرنے بجائے اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے وفد سے کہا تھا کہ اگر آپ یہاں غیر محفوظ ہیں تو پنجاب آکر سرمایہ کاری کریں، یہی حالات آج دوہراتے نظر آرہے ہیں، یہاں غیر یقینی کیفیت اور عدم تحفظ کا فائدہ اٹھاکر تعمیراتی صنعت کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جارہی ہے اور تیزی سے پنجاب منتقل ہورہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے، سندھ حکومت سرمائے کی منتقلی روکنے کیلئے تعمیراتی صنعت کو تحفظ فراہم کرے۔
خبر کا کوڈ : 965612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش