0
Tuesday 30 Nov 2021 10:08

این اے 133 میں منتخب نمائندگان کے داخلے پر پابندی

این اے 133 میں منتخب نمائندگان کے داخلے پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے  این اے 133 میں منتخب نمائندگان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے  133 پر ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہو گا جس کی انتخابی مہم کے دوران حلقے میں منتخب نمائندگان کے دورہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق منتخب نمائندوں کا انتخابی حلقے کا دورہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، اس سلسلے میں سی سی پی او اور ڈی سی لاہور کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندگان کے این اے 133 میں داخلہ روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے جس کے بعد صدر، وزیراعظم، ممبران سینیٹ، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسیپکر و ڈپٹی اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلی حلقے کا دورہ نہیں کر سکیں گے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے مطابق بلدیاتی نمائندے اور پبلک آفس ہولڈرز بھی انتخابی مہم میں شریک نہیں ہو سکتے۔ 

 
خبر کا کوڈ : 966119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش