0
Tuesday 30 Nov 2021 10:35

لاہور، کیتھیڈول چرچ میں گورونانک کے جنم دن کی تقریب

لاہور، کیتھیڈول چرچ میں گورونانک کے جنم دن کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ سکھ مذہب کے بانی گورونانک کے جنم دن کی مناسبت سے لاہور سمیت پاکستان میں مختلف تقاریب کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے کیتھیڈرل چرچ میں بھی گورونانک دیو جی کی سالگرہ کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، امریکہ سے آئے ہوئے ممتاز شیعہ عالم دین ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی، معروف مسیحی رہنما فرانسس شاء، کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم، اسلامی تحریک پاکستان کے حافظ کاظم رضا نقوی، قاسم علی قاسمی، سکھ رہنما پروفیسر سردار کلیان سنگھ کلیان سمیت دیگر شریک ہوئے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام مذاہب کے لوگوں کا ملک ہے، جس میں اقلیتوں کو مثالی تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتیں جتنی محفوظ ہیں، دنیا کے کسی اور ملک میں اتنا تحفظ انہیں حاصل نہیں۔
 
مسیح رہنما فرانسس شاء نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے، یہاں اقلیتوں کو مثالی مذہبی آزادی میسر ہے، اس کے برعکس انڈیا میں اقلیتوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ سکھ رہنما پروفیسر کلیان سنگھ کلیان نے کہا کہ بابا جی کورونانک کی سالگرہ کی تقریب کا چرچ میں منعقد ہونا، اس اتحاد اور اخوت کا عملی مظاہرہ ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت گلدستہ ہے جس میں تمام مذاہب کے پھول اپنی اپنی مہکار سے ملک کی فضا کو معطر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قائداعظم کا پاکستان ہے جبکہ مودی کے ہندوستان میں اقلتیوں کیلئے زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ تقریب کے آخر میں گورونانک کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
خبر کا کوڈ : 966121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش