0
Wednesday 1 Dec 2021 19:25

پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، پاکستان نے برطانیہ کی خدمات حاصل کر لیں

پائلٹس کے جعلی لائسنس کا معاملہ، پاکستان نے برطانیہ کی خدمات حاصل کر لیں
اسلام ٹائمز۔ سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے امتحانات کو آؤٹ سورس کردیا ہے، اس حوالے سے سول ایوی ایشن اور برطانوی سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے، جسے وفاقی کابینہ نے دونوں اداروں کے مابین فریم ورک ایگریمنٹ کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن نے پائلٹس کے امتحانات کو آؤٹ سورس کر دیا ہے، اس سلسلے میں پی سی اے اے اور برطانوی سول ایوی ایشن کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس کی وفاقی کابینہ نے منظوری بھی دے دی ہے۔ پاکستان اور برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے درمیان معاہدے کے تحت برطانوی سول ایوی ایشن پاکستانی پائلٹس کے ایف او او، پی پی ایل اور سی پی ایل امتحان لینے کی مجاز ہوگی، پہلے سال فی پیپر امتحانی فیس 90 پاؤنڈ، دوسرے سال 95 پاؤنڈ مقرر کی گئی، پاکستان سول ایوی ایشن پہلی دفعہ 75 فیصد اور دوسری دفعہ امتحان پر 25 فیصد ادائیگی کرے گی، تیسری دفعہ امتحان پر پائلٹ فیس کی مکمل ادائیگی خود کرنے کا پابند ہوگا۔ سی اے اے پاکستان اور یو کے سول ایوی ایشن انٹرنیشنل کے مابین معاہدے کی مدت تین سال ہوگی، تین سال کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن ایکاؤ معیار کے مطابق اپنا امتحانی نظام ترتیب دے گی، جس کے مکمل ہونے پر ہوا بازوں کی امتحانات عالمی معیار کے مطابق پاکستان میں لئے جاسکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 966437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش