0
Friday 3 Dec 2021 23:25

سندھ کی ثقافت پر تنقید تفریق پھیلانے کی سازش ہے، نثار کھوڑو

سندھ کی ثقافت پر تنقید تفریق پھیلانے کی سازش ہے، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے پی اے ایف میوزیم کراچی میں تین روزہ سندھ کلچرل فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے تین روزہ سندھ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح کیا اور ثقافتی فیسٹیول میں سندھ کے ثقافتی اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ ہزاروں سال سے ثقافت رکھنے والا صوبہ ہے اور سندھ نے پاکستان بنایا، سندھ صوبے اور سندھ کی ثقافت پر تنقید سندھ میں رہنے والوں کے درمیان تفریق پھیلانے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس شہر کراچی میں شلوار قمیص پہننا جرم اور ڈر سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تعصب تباہی کا راستہ ہے، اس لئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت، امن اور بھائی چارگی تقسیم کریں، اس میں سب کی بھلائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت محبت بھائی چارے، امن اور ایک دوسرے سے جڑے رہنے کا درس دیتی ہے، اس لئے سندھ میں جو رہتا ہے جو سندھ کی ثقافت کو اپناتا ہے، چاہے وہ کوئی بھی زبان بولنے والا ہو  وہ سندھی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں ٹوپی اور اجرک ایک دوسرے کو عزت دینے اور سر ڈھکنے کا رواج ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت اجرک اور ٹوپی کو پوری دنیا میں متعارف کراچکے ہیں اور سب کو چاہیئے کہ مل کر سندھ کی ثقافت  منائیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ اس خطے پر حملے کرنے والوں نے سب سے پہلے لائبریری کو جلایا گیا، لائبریریاں جہاں کتاب اور تاریخ ہوتی ہے، عزم کریں کہ سندھ میں لائبریریاں درسگاہیں قائم رہیں اور ایک دوسرے کو علم سے روشناس کریں۔
خبر کا کوڈ : 966731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش