0
Thursday 9 Dec 2021 16:06

اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلتا ہے لیکن اموات کا تناسب کم ہے، وزیر صحت سندھ

اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلتا ہے لیکن اموات کا تناسب کم ہے، وزیر صحت سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق کہا ہے کہ کیسز کی جینومک اسٹڈی کے نتائج آنے میں 2 ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اومی کرون ویرینٹ کے معاملے پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیس کی جینومک اسٹڈی جاری ہے، جینومک اسٹڈی کے نتائج آنے میں 2 ہفتے کاوقت لگ سکتا ہے۔ عذرا پیچوہو نے بتایا کہ مریضہ میں علامات سے لگ رہا ہے، وائرس اومی کرون ہے، اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، تاہم اموات کا تناسب کم ہے، جنوبی افریقہ سے رپورٹس کے مطابق اومی کرون سے زیادہ اموات رپورٹ نہیں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ وائرس کی کسی بھی قسم سے بچنے کا بہترین حل ویکسین ہے، ویکسین نہ کرانے کی وجہ سے وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، مشتبہ مریضہ ویکسین شدہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لگائی ہے، وہ فوری طور پر ویکسین لگوائیں، پہلی ڈوز کے حامل افراد فوری طور پر دوسری ڈوز لگوائیں اور ایسے افراد جو دونوں ڈوز مکمل کر چکے ہیں، وہ فوری طور پر بوسٹر ڈوز لگوائیں۔ عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز بچاوٴ کا واحد طریقہ ہے، بیماری بہرحال بیماری ہوتی ہے، ہلکی ہو یا مہلک۔
خبر کا کوڈ : 967645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش