0
Monday 13 Dec 2021 20:18

مودی اور عمران خان کسانوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں، شازیہ مری

مودی اور عمران خان کسانوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا میں ان کو رلاؤں گا، حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں سے کسان بھی رو رہے ہیں اور وزیراعظم نے جو وعدہ کیا سچ ثابت ہوا، آج ملک میں انہوں نے کسان مزدور، ہاری سب کو رلا دیا جبکہ مودی اور عمران خان  کسانوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ملک بھر میں یوریا نایاب ہوجانے پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یوریا کا غائب ہوجانا سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت کے اے ٹی ایمز یوریا اسمگل کر رہے ہیں اور حکومتی اے ٹی ایمز یوریا مہنگی امپورٹ کروانے کے چکر میں کسانوں کا تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ شازیہ مری نے مزید کہا کہ گندم کی طرح یوریا بھی ملک سے باہر بھیج کر واپس مہنگے داموں خریدنے کا پروگرام ہے، وزیراعظم عمران خان کسانوں کے خلاف مودی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم امپورٹ کرنے والوں کے لئے عمران نیازی کی حکومت نے پھر تیاری شروع کردی ہے اور عمران حکومت کے کرتوت ملک میں غذائی قلت کرواکر ہی دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 968340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش