0
Saturday 18 Dec 2021 18:44

شیر شاہ پراچہ چوک دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، اکرام اللہ دھاریجو

شیر شاہ پراچہ چوک دھماکے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے، اکرام اللہ دھاریجو
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ شیر شاہ پراچہ چوک پر ہونے دھماکے کی وجوہات جاننے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اور اس دھماکے کے بارے کوئی حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہوگا۔ یہ بات صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو  شیر شاہ پراچہ چوک جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف انجینئر سائٹ نبیل احمد اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈی سائٹ کو حادثے کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے، حادثے کی وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں، قبل از وقت کچھ کہنا مناسب نہیں ہے۔

جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ جس عمارت میں دھماکہ ہوا ہے یہ 1964 ء کی قائم عمارت ہے، تمام پہلوں سے تحقیقات کی جائے گی۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے جائے حادثہ پر موجود افسران اور عملے کو بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثہ افسوناک ہے، ہلاکتوں پر دلی دکھ ہوا ہے، زخمیوں کی دیکھ بھال کے لئے ہدایات جاری کردیں گئیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حادثے میں متاثرہ خاندانوں سے بھی دلی ہمدردی ہے، متاثرہ افراد کی داد رسی بھی کریں گے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت سندھ بحالی کے کاموں میں اپنے تمام تر وسائل استعمال کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 969135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش